لبنان کے نامزد وزیراعظم حسان دیاب نے صدرمیشیل عون کی منظوری کے بعد اپنی بیس رکنی کابینہ کا اعلان کردیا ہے۔قبل ازیں نامزد وزیراعظم کے ذرائع نے العربیہ نیوز کو بتایا ہے کہ نئی کابینہ میں 20 وزراءکی شمولیت کے لیے سیاسی دھڑوں میں ایک سمجھوتا طے پا گیا ہے۔اس کے بعد حسان دیاب نے صدر میشیل عون سے ملاقات کی اور انھیں اپنی کابینہ کے ارکان کی فہرست پیش کی۔لبنانی صدر میشیل عون نے 19 دسمبر کو سابق وزیرتعلیم حسان دیاب کو وزیراعظم نامزد کرکے نئی حکومت بنانے کی دعوت دی تھی۔ وہ تب سیاسی جماعتوں سے کابینہ کی تشکیل کے لیے مشاورت کررہے تھے جبکہ بیروت سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی بھی جاری رہے ہیں اور لبنان کی معیشت زبوں حال ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ لبنان کے سابق وزیراعظم سعد الحریری نے اکتوبر میں ملک گیر احتجاجی مظاہروں کے بعد اپنے عہدے سے استعفٰی دے دیا تھا۔
لبنان، نامزد وزیراعظم حسان دیاب کی نئی 20 رکنی کابینہ کا اعلان
Jan 22, 2020 | 12:15