سری لنکا کی سرکاری ملکیتی کمپنی،سری لنکا ٹیلی کام(ایس ایل ٹی)نے منگل کو کہا ہے کہ وہ فکسڈ وائرلیس براڈبینڈ رسائی کے ذریعے شہریوں کو 5جی کی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہے۔ایک بیان میں ایس ایل ٹی نے کہا بینڈ وتھ کی وسیع گنجائش کے ساتھ 5جی خدمات تیز ترین رفتار اور ہائی ڈیٹا حجم کے ساتھ صارفین کو دستیاب ہوں گی۔ایس ایل ٹی کا کہنا ہے کہ 5جی کم تاخیر کے ساتھ ناگزیر اوقات میں خدمات کی فراہمی کے لئے کاروبار کے فروغ اور کاروباری اداروں کے لئے فائدہ مند ہوگی۔ایس ایل ٹی نے مزید کہا کہ حقیقت میں ایس ایل ٹی کی 5جی ملک میں وسعت پزیر آئی سی ٹی کے شعبے میں متوقع طور پر ایک سروس ہوگی جس سے صارف کو ایک ہی بار میں بہت ساری میشینز اور ایپلی کیشنز کو جوڑنے کی سہولت میسر آئے گی۔ایس ایل ٹی کے صارفین کی تعداد16لاکھ سے زائد ہے جن میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز،چھوٹے اور بڑے پیمانے کے کاروباری ادارے، پبلک سیکٹر،ریٹیل اور گھریلو صارفین شامل ہیں۔ایس ایل ٹی کا کہنا ہے کہ وہ وائس،ڈیٹا،براڈ بینڈ،ٹی وی،موبائل اور کاروباری سیلوشنز میں آئی سی ٹی سروسز کی مکمل خدمات فراہم کرتا ہے۔