چین 2019 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والا دنیا کادوسرا بڑا ملک

Jan 22, 2020 | 13:59

ویب ڈیسک

چین غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی )حاصل کرنے والا 2019 میں دنیا کا دوسرا سب سے بڑا ملک رہا جہاں سالانہ5.8 فیصد اضافے کے ساتھ غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری کا حجم941ارب50کروڑ یوان(137ارب24کروڑ ڈالر)رہا۔یہ بات وزارت تجارت نے منگل کو بتائی۔نائب وزیر برائے تجارت چھیان کیمنگ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ گزشتہ سال غیر ملکی سرمایہ سے40ہزارسے زائد نئے کاروباری ادارے قائم کئے گئے۔2019 میں10کروڑ ڈالر سے زیادہ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل کرنے والے منصوبوں کی تعداد834 رہی جو اس سے گزشتہ سال کے مقابلے میں15.8فیصد زیادہ ہے۔براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کا ڈھانچہ بہتر رہا کیونکہ 2019 میں266ارب یوان کی ایف ڈی آئی ہائی -ٹیک شعبہ میں کی گئی جو سالانہ 25.6 فیصد اضافے کے ساتھ کل ایف ڈی آئی کا28.3فیصد ہے۔سنگاپور کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری میں2019 کے دوران51.1 فیصد اضافہ ہوا جبکہ نیدرلینڈز کی سرمایہ کاری میں43.1 فیصد اورجمہوریہ کوریا کی سرمایہ کاری میں21.7 فیصد کااضافہ ہوا۔

مزیدخبریں