سیف سٹی بند ہونے کے قریب، پینتالیس سو زائد کیمرے خراب ہونے کا انکشاف

لاہور : سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور کا منصوبہ سیف سٹی بند ہونے کے قریب آ گیا۔ شہر بھر میں نصب سیف سٹی اتھارٹی کے پینتالیس سو زائد کیمرے خراب ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔
جی این این کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں بننے والا پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ”سیف سٹی “ تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔ بیوروکریسی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے احکامات کے باوجود اتھارٹی کو فنڈز جاری نہ کیے جس کے باعث شہر پھر میں نصب سیف اتھارٹی کے پینتالیس سو زائد کیمرے خراب ہو گئے اور اتھارٹی کے پاس ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے کے بھی پیسے موجود نہیں۔ ذرائع کے مطابق کرکٹ ٹیم کے روٹ کے بیشتر کیمرے بیوروکریسی کی بے حسی کے باعث بند پڑے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے چین کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے منفرد اور ایشیاء کے سب سے بڑے پنجاب سیف سٹی منصوبے کا افتتاح کیا تھا ، اس منصوبے کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ اور سیکورٹی کی ذمہ داریوں کو یقینی بننا تھا اس منصوبے کو سب سے پہلے لاہور میں شروع کیا گیا ، جس کے بعد اسے پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی شروع کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن