”میرے پاس تم ہو “کی آخری قسط:سینما گھروں میں بکنگ شروع

مقبول ڈرامہ” میرے پاس تم ہو “ کی آخری اقساط شہر لاہور کے دس سے زائد سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، سینما گھروں نے ایڈوانس بکنگ شروع کردی۔       

مقبول ٹی وی ڈرامہ میرے پاس تم ہو کی آخری قسط 25جنوری کو شہر لاہور کے دس سے زائد سینما گھروں میں دکھائی جائے گی، جس کے لئے سینماوں نے بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ سنے سٹار ٹاؤن شپ، گلبرگ سمیت امپریل مال سینما اور پیکچز مال سینما سمیت گھروں کی سکرینز پر بھی ڈرامہ دکھایا جائے گا۔ اسی طرح بحریہ ٹاؤن اور بحریہ آرچرڈ کے سینماؤں میں بھی ڈرامے کی آخری قسط کی سکریننگ ہوگی جس کے لئے ایڈوانس بکنگ ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن