وزیراعظم اورامریکی صدر کے درمیان ملاقات بہت مفید رہی:شاہ محمود قریشی

 وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان انتہائی کامیاب ملاقات ہوئی۔

آج ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے متعدد اہم مسائل اٹھائے اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس سے متعلق امریکی صدر کو تعاون کےلئے کہا۔عمران خان نے انہیں پاکستان کی طرف سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے تقاضوں سے عہدا برآ ہونے کےلئے اقدامات بارے میں بھی بتایا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ ملاقات میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ امریکہ کا ایک تجارتی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

 شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے بارے میں امریکی صدر نے صورتحال پر گہری تشویش ظاہر کی اور یقین دلایا کہ وہ اس تنازعے پربات کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن