الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج اور تصحیح کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کر دی 

Jan 22, 2020 | 20:47

ویب ڈیسک

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ووٹوں کے اندراج اور تصحیح کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں 15فروری تک توسیع کر دی ہے . ضلعی الیکشن کمشنر ڈیرہ و راجن پور اصغر علی ڈاہا کے مراسلہ کے مطابق الیکشن کمشن نے ضلع ڈیرہ غازیخان کی غیر حتمی ابتدائی انتخابی فہرستوں کی اشاعت 26دسمبر 2019کو کر دی تھی جس کے تحت ضلع میں فہرستوں کے معائنہ کیلئے ڈسپلے سنٹرز قائم کیے گئے تھے . انہوں نے بتایاکہ ڈسپلے سنٹر کے معائنہ کیلئے تاریخ 24جنوری مقرر کی گئی تھی جس میں اب 15 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے . ضلعی الیکشن کمشنر نے بتایا کہ رائے دہندگان ووٹ کے اندراج اور دیگر معلومات کیلئے اپنا شناختی کارڈ نمبر 8300پر ایس ایم ایس کر سکتے ہیں . انہوں نے بتایاکہ ووٹ کے اندراج اور منتقلی کیلئے فارم نمبر 15، ووٹ پر اعتراض حذف کرنے کیلئے فارم نمبر 16او رکوائف کی درستگی کیلئے فارم نمبر 17حاصل کر کے ڈسپلے سنٹرپر جمع کرا سکتے ہیں . ضلعی آفیسر نے کہاکہ انتخابی فہرستوں کو اغلاط سے پاک بنانے کیلئے الیکشن کمشن کا ساتھ دیا جائے. انہوں نے کہاکہ ووٹ قوم کی امانت ہے جس کیلئے اندراج لازمی ہے .

مزیدخبریں