یکم فروری سے 976 صنعتی یونٹس، پاور پلانٹس کو گیس نہ دینے کا فیصلہ

Jan 22, 2021

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) حکومت نے گیس سے چلنے والے پاور پلانٹس کو سپلائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ گیس سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کو یکم فروری سے سپلائی بند ہو جائے گی۔ یکم فروری سے 976 صنعتی یونٹس کو گیس کی فراہمی پر پابندی عائد کر دی گئی۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کے پاور پلانٹس کو گیس سپلائی بند کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ صنعتوں میں نصب کپیسٹو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی پر مستقل پابندی کی منظوری دی گئی ہے۔ دستاویز کے مطابق ایک ہزار 211 صنعتیں بجلی مہیا کرنے کیلئے گیس استعمال کر رہی ہیں۔ صنعتیں بجلی پیدا کرنے کیلئے 415  ایم ایم سی ایف ڈی گیس استعمال کر رہی ہیں۔

مزیدخبریں