توشہ خانہ ریفرنس‘ نیب کے گواہ پر جرح مکمل نہ ہو سکی‘ زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست 

Jan 22, 2021

اسلام آباد (نامہ نگار) احتساب عدالت اسلام آباد میں توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کے گواہ زبیر صدیقی پر جرح مکمل نہ ہو سکی۔ جبکہ سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ چاہتے تھے باقی مقدمات کی طرح فارن فنڈنگ کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے، پی ڈی ایم کے پاس سینٹ سے استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے۔ جمعرات کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دیگر ملزمان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت کی۔ سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک اور نیب پراسیکوٹر سردار مظفر عباسی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔  احتساب عدالت میں پیشی کے بعد یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  چاہتے ہیں فارن فنڈنگ کیس کو بھی منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ ہم نے پی ڈی ایم کو پیپلز پارٹی کا موقف بتایا کہ کوئی فورم نہیں چھوڑیں گے، ہم سینٹ سمیت ہر فورم پر جائیں گے، استعفے آخری آپشن ہو گا۔ 

مزیدخبریں