گوشوارے جمع کرانے پر 25 ارکان پارلیمنٹ ارکان صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن نے 25 ارکان پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ ارکان کی رکنیت گوشوارے جمع کرانے پر بحال کی گئی۔ سینٹ کے ایک قومی اسمبلی کے تیرہ ارکان کی رکنیت بحال کر دی۔ پنجاب اسمبلی کے پانچ ارکان کی رکنیت بحال کی گئی۔ سندھ‘ بلوچستان اور خیبر پی کے سے دو دو ارکان کی رکنیت بحال کی۔ وزیر مملکت شبیر علی‘ سینیٹر کامران مائیکل کی رکنیت بحال کی گئی۔ ارکان قومی اسمبلی مہناز اکبر عزیز کرن عمر ڈار کی رکنیت بحال کی گئی ہے۔ سو سے زائد ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

ای پیپر دی نیشن