لاہور (اپنے نامہ نگار سے) مقامی احتساب عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس میں شہباز شریف کو حاضری سے استثنیٰ کا اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ عدالت نے دوران سماعت استفسار کیا ملزم باقی کیسز میں نیب کی عدالتوں میںپیش ہوتا ہے۔ عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم اس وقت جیل حکام کی حراست میں ہے اور دوسرے کیسز میں پیش ہوتا ہے۔ جج نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا ملزم ایک کیس میں پیش ہو اور دوسرے میں اس کو استثنیٰ دیا جائے۔ یہ اہم نوعیت کا کیس ہے اس میں ملزم شہبازشریف کو پیش کیا جائے۔ عدالت نے شہبازشریف کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
آشیانہ ریفرنس، شہباز شریف کا حاضری سے استثنی ختم
Jan 22, 2021