بھانڈا پھوٹنے کے بعد بھارتی جعلسازی پھر بے نقاب، تھنک ٹینک سیڈف کے ممبران مستعفی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان کے خلاف بھارتی پراپیگنڈے کیلئے کام کرنے والے  تھنک ٹینک ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم کے بورڈ  ارکان  مستعفی ہوگئے۔ یوروپین ڈس انفو لیب کی طرف سے بھارتی نیٹ ورک   کا بھانڈا پھوٹنے کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق برسلز میں قائم ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم یا سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا۔ یورپی ڈس انفولیب  کے مطابق جعلی تھنک ٹینک سیڈف 2011ء  میں بنایا گیا تھا۔ سیڈف کے بورڈ ممبرز میں مستعفی ہونے والی ایک اہم رکن کرسچن فیئر بھی تھی۔ اس تھنک ٹینک کا تعلق نریندر مودی سے براہ راست منسلک سری واستو گروپ سے ہے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق  ڈس انفولیب کے  انکشافات کے بعد پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والے جعلی تھنک ٹینک ساؤتھ ایشیا ڈیموکریٹک فورم (سیڈف) کے بورڈ ممبران مستعفی ہو گئے۔ سیڈف بھی ہندوستان کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کا آلہ کار تھا۔ اور یورپی ڈس انفولیب کے مطابق جعلی تھنک ٹینک سیڈف 2011ء میں بنایا گیا تھا۔ سیڈف کے بورڈ ممبران میں مستعفی ہونے والی ایک اہم رکن کرسچن فیئر بھی تھیں۔ سیڈف عرصہ دراز سے پاکستان کو ہدف بنانے کیلئے تنقیدی پروگرامز کے لئے لابنگ کرتا رہا۔ صباح نیوز کے مطابق ای یو ڈس انفو لیب نے ایک اور بھارتی جعلی فورم بے نقاب کردیا، جس کے اہم عہدیدار سمیت تمام ڈائریکٹرز مستعفی ہوگئے۔ بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈا مہم کی حقیقت آشکار ہونے لگی۔ ای یو ڈس انفو لیب کے انکشافات کے بعد بھارتی صفوں میں بھگدڑ مچ گئی۔ اکانومسٹ ہو یا فارن پالیسی میگزین، یو کے پارلیمنٹ ہو یا پھر اقوام متحدہ انسانی حقوق رپورٹ، یا پھر فن سن کی رپورٹ، بھارتی کرتوت ہر جگہ عیاں ہونے لگے۔
 

ای پیپر دی نیشن