قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی کوششیں قابل تعریف ہیں: آرمی چیف،ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گزشتہ روز انٹر سروسز انٹیلی جنس کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا خیرمقدم کیا۔ آرمی چیف کو خطہ کی  اور  قومی سلامتی کی صورتحال کے باے میں جامع بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قومی سلامتی کیلئے آئی ایس آئی کی ان تھک کوششوں کی تعریف کی اور ان کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن