مری(نامہ نگار خصوصی) الخدمت فاؤنڈیشن کے مواخات پروگرام کے تحت 24افراد کو چھوٹے کاروبارکیلئے بلاسود قرض فراہمی انتہائی احسن اقدام ہے الخدمت فائونڈیشن ہمیشہ ہرمشکل کی گھڑی میں قوم کے ساتھ کھڑی ہوجاتی ہے سیلاب، زلزلہ ہو ،کوروناوائرس ہو یا کوئی ناگہانی آفت ہوہمیشہ سب سے پہلے الخدمت فائونڈیشن سب سے پہلے مدد کیلئے پہنچتی ہے ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی کے امیر عتیق احمدعباسی،تحصیل مری کے امیر ورہنماء الخدمت فائونڈیشن غلام احمدعباسی،عبدالعلیم عباسی اور دیگر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوںنے کہاکہ مواخات پروگرام کے تحت غریب لوگوں کو بلاسود قرضوں کی فراہمی بھی الخدمت فائونڈیشن کا ایک بڑا کارنامہ ہے انہوںنے کہا کہ ایک تقریب میں نیشنل ڈائریکٹرالخدمت فاؤنڈیشن مواخات پروگرام میاں بابر حمید، انجینئر احمد حماداور انچارج مرکزی مواخات پروگرام حافظ شیراز احمد سمیت دیگر ذمہ داران نے 24 مستحق افرادجن میں خواتین بھی شامل ہیں کو قرض حسنہ کی مد میں 10لاکھ 40ہزار روپے تقسیم کئے گئے، الخدمت فاؤنڈیشن مواخات پروگرام کے تحت مستحق اور محنت کش افرادکو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے عین مطابق قرضِ حسنہ فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اس مشکل معاشی ماحول میں کسی دوسرے کے آگے دست سوال دراز کرنے کی بجائے خود اپنے لئے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں، گزشتہ سال الخدمت مواخات پروگرام کے تحت 853افرادمیں قرض کی مد میں 2کروڑ80لاکھ 6ہزارروپے کی خطیر رقم تقسیم کی گئی۔
لخدمت فائونڈیشن ہرمشکل کی گھڑی میں قوم کیساتھ کھڑی ہوتی ہے : عتیق عباسی
Jan 22, 2021