حسن ابدال ، طالبعلموں میں جھگڑا ، چھری کے وار سے نوجوان جاں بحق 

Jan 22, 2021

 حسن ابدال (نامہ نگار)حسن ابدال کے نواحی علاقے بفاہد کے رہائشی حماد ولد ابرار شاہ اور عاقب علی ولد علی اصفر سکنہ کالوپنڈ تحصیل حسن ابدال کے درمیان معمولی تلخ کلامی پر سکول سے واپسی پر جھگڑا ہو گیا جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے دونوں دو ست شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاقب علی زندگی کی بازی ہارگیا جبکہ حماد ولد ابرار کو شدید زخمی حالت میں راولپنڈی ریفر کر دیا گیا ۔ زرائع کے مطابق دونوں دوست گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول حسن ابدال میں سکینڈ ائیر کے طالب علم تھے جن کی آپس میں کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی جوبعد میں جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ 

مزیدخبریں