گوجرخان کی تاجر برادری ملک وزیر محمد کی خدمات مدتوں یاد رکھے گی : خواجہ اعجاز 

گوجرخان (نامہ نگار)ملک وزیر محمد نے اپنی تمام زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر رکھی تھی نصف صدی سے زیادہ صحافتی میدان میں قلم کے ذریعے گوجرخان کے عوام ، شہریوں اورصحافی برادری کے حقوق کا تحفظ کیا گوجرخان کی تاجر برادری پوٹھوہار پریس کلب گوجرخان کے بانی و صدر اور یونین آف جرنلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے متعدد بار صدر منتخب ہونے والے ملک وزیر محمد کی خدمات قابل ستائش ہیں جسے گوجرخان کی تاجر برادری مدتو ں یاد رکھے گی ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تا جراں گوجرخان کے سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ محمد اعجا ز مرکزی انجمن آڑھتیاں گوجرخان کے صدر راجہ سجاد سلیم حیدرعرف کالاا ور مرکزی انجمن تاجراں گوجرخا ن کے دیگرعہد یدران حاجی خواجہ خالد شیشے والے ملک محبوب حسین حاجی شاہد قریشی احمد شاہ خان ندیم بٹ چوہدری غلام جیلا نی نے ملک وزیر محمد مرحوم کی چوتھی برسی کے حوالے سے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کیا

ای پیپر دی نیشن