گوجرخان (نامہ نگار)مرکزی انجمن تاجران گوجر خان کے صدر حاجی راجہ محمد جواد، بانی حاجی چوہدری محمد اقبال،سرپرست اعلیٰ حاجی خواجہ اعجاز جنرل سیکر ٹر ی شہادت حسین بٹ، سینئر نائب صدر شہزادہ خان اور دیگر رہنماؤں نے پوٹھوہار پریس کلب میں پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھوکھا یو نین کے انتخابات 4 فروری کو ہر صورت ہوں گے 312 ووٹروں پر مشتمل یونین کے 251 ووٹروں نے انتخابات کی ریکوزیشن دی تھی انہوں نے کہا کہ شکست خوردہ عناصر بے بنیاد الزام تراشی کر کے اپنا قد بڑھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں مگر انتخا با ت میں بری طرح شکست سے دوچا ر ہونے وا لے اب کھوکھا یونین کے الیکشن کے لئے تشکیل شدہ بورڈ پر اعتراض کر کے الیکشن سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں ان رہنماؤں نے کہا کہ اگر انہیں کوئی شکا یت ہے تو الیکشن بورڈ میں درج کرائیں مرکزی ا نجمن تاجراں کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا نے والوں نے انتخابی فہرستیں خود ترتیب دیں اور الیکشن لڑابری طرح شکست کے بعد الزام تراشی کوئی نئی بات نہیں تاجر راہنمائوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی جہاں سے بھی ذیلی تنظیموں کی ریکوزیشن آئے گی وہاں الیکشن کرائیں گے اور تاجروں کی خدمت جاری رکھیں گے پریس کانفرنس میں کھوکھا بازار کے الیکشن شیڈ ول کا اعلان بھی کیا گیا جس کے مطابق کاغذات نامزدگی25، 26 جنوری 2021بوقت 10 بجے صبح تا سہ پہر 4 بجے بمقام آفس راجہ ظہور منظور ایڈووکیٹ یا کسی بھی ممبر الیکشن بورڈ کے پاس جمع کروائے جا سکیں گے کاغذات ایک پروپوزرز اور ایک سکینڈر کے نام و دستخط کے ساتھ جمع ہوں گے جن کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپیز بھی لف ہوں گی ۔
کھوکھا یونین کے انتخابات 4 فروری کو ہر صورت ہونگے: حاجی راجہ جواد
Jan 22, 2021