ٹرمپ اپنے جانشین جو بائیڈن کیلئے بند لفافے میں ایک خط چھوڑگئے

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے جانشین جو بائیڈن کیلئے بند لفافے میں ایک خط چھوڑ کر گئے ہیں۔ اس خط کے مندرجات کا صرف جو بائیڈن کو علم ہے۔ روایتی طور پر ہر امریکی صدر اپنے جانشین کیلئے خط چھوڑ کر جاتا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر کے پریس سیکرٹری نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ اوول آفس میں نئے صدر کیلئے خط چھوڑ کر گئے ہیں جس کے مندرجات شیئر نہیں کئے جا سکے۔ 

ای پیپر دی نیشن