کراچی (کامرس رپورٹر) تعمیراتی کمپنی پیرا گون ڈویلپر کے پروجیکٹ پیرا گون ٹاور کیلئے میگنا کریٹ کے ساتھ باہمی یاداشت ( ایم او یو) پر دستخط کی تقریب ہوئی۔ ایم او یو کا تبادلہ سی ای او پیرا گون ڈویلپر انعم صدیقی اور میگنا کریٹ کے ایم ڈی فرہاد جتوئی کے درمیان ہوا۔ جسکے تحت میگنا کریٹ پیرا گون ٹاور کیلئے پیورزبلاک، کیریسٹونز اور کنکریٹ ٹائلیں فراہم کرئے گا۔ یہ پروجیکٹ بحریہ ٹاؤن میں زیر تعمیر ہے۔ جو ایک شہکار طرز رہائش کا روپ دھرنے جارہا ہے۔ معاہدے کے موقع پر پیرا گون کنسٹرکٹرز کے سی ای او بابر صدیقی، ایم ڈی سلیم لطیف، سی ای او ٹی این بی ٹی شہزاد قریشی اور پیرا گون گروپ آف انڈسٹریز کے چیئرمین آفتاب حسین صدیقی بھی موجود تھے۔
پیرا گون ڈویلپر کا میگنا کریٹ کے ساتھ معاہدہ
Jan 22, 2021