شگر (این این آئی)موسم سرما میں کے ٹو کو پہلی بار سر کرنے والی نیپالی کوہ پیمائوں کی ٹیم کا شگر میں پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج نے نیپالی ٹیم کو شگر آنے کے لیے ہیلی کاپٹر فراہم کیا۔نیپالی کوہ پیمائوں کی ٹیم جمعرات کو ہیلی کاپٹر کے زریعے شگر پہنچی جہاں صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر علی خان اور چیف سیکرٹری خرم آغا نے ٹیم کے تمام ممبران کا پْرتپاک استقبال کیا اور فاتح ٹیم کے ممبران کو روایتی ٹوپیاں اورچوغہ پہنایا۔اس موقع پر استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیپالی ٹیم کے سربراہ نیرمل پور جا نے کہا کہ پاکستان نیپالی عوام کا دوسرا گھر ہے اور ہماری یہ کامیابی پاکستانیوں اور نیپالیوں کی مشترکہ کامیابی ہے۔