پاک جنوبی افریقہ ٹیسٹ سیریز کا شماریاتی اور تجزیاتی جائزہ

 جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان 18 ویں ٹیسٹ کرکٹ سیریز 26 جنوری سے نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں شروع ہو گی دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ چار فروری سے راولپنڈی میں کھیلا جائیگا مہمان ٹیم چودہ سال کے بعد پاکستان کی سرزمین پر میدان میں اترے گی پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کیخلاف آٹھویں ہوم سیریز میں حصہ لے رہی ہے پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان اب تک سات ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی ہیں جن میں سے جنوبی افریقہ کی ٹیم دو اور پاکستان میں ایک ٹیسٹ سیریز میں فاتح رہا جبکہ چار ٹیسٹ سیریز فیصلہ کن ثابت نہیں ہوئیں جنوبی افریقہ کی سرزمین پر دونوں ممالک کے درمیان دس ٹیسٹ سیریز کھلی گئیں جس میں سے جنوبی افریقہ سات اور پاکستان دو میں فاتح رہا ایک سیریز ڈرا ہوئی دونوں ممالک کے درمیان اب تک مجموعی طور پر 29 ٹیسٹ میچز کھیلے گئے پاکستان چار جنوبی افریقہ اٹھارہ میچز میں فاتح رہا جبکہ سات میچز کا فیصلہ نہ ہو سکا پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف زیادہ سے زیادہ 458 رنز 1997 ء میں راولپنڈی ٹیسٹ میں بنایا تھا جبکہ پاکستان کیخلاف جنوبی افریقہ کا زیادہ سے زیادہ سکور سات وکٹوں پر 620 رنز 2002 ء میں کیپ ٹاؤن میں کھلے گئے میچ میں رہا پاکستان کا کم سے کم سکور 214 تھا جو 1997 ء میں فیصل آباد ٹیسٹ میں تھا جبکہ جنوبی افریقہ کا کم سے کم سکور 214 تھا جو 1997 ء میں فیصل آباد ٹیسٹ میں تھا پاکستان نے پہلا ٹیسٹ جو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا گیا آٹھ وکٹ سے کامیابی حاصل کی جبکہ دوسرا ٹیسٹ جو فیصل آباد سٹیڈیم میں کھیلا گیا فیصلہ کن ثابت نہ ہو سکا۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف آخری ہوم سیریز 2006 ء میںکھیلی تھی کراچی میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقہ نے عمدہ کھیل پیش کر کے 180 رنز سے کامیابی حاصل کی جبکہ لاہور میں کھیلا جانیوالا ٹیسٹ غیر فیصلہ کن رہا پاکستان کے مایہ ناز باؤلر وقار یونس اور جنوبی افریقہ کے باؤلر ڈی ویلیئرز کو دس دس وکٹیں حاصل کرنیکا اعزاز حاصل ہے وقار یونس نے 1997 ء میں پورٹ آف الزبتھ میں 133 اور ڈی ویلیئرز نے 1994 ء میں جوہانسبرگ میں دس دس وکٹیں حاصل کیں۔جنوبی افریقہ کیخلاف اظہر محمود تین سنچریاں بنا چکے ہیں انہوں نے 1997 ء میں جوہانسبرگ میں کھیلے گئے میچ میں 136 رنز بنائے اظہر محمود نے اسی سال ڈرین میں 132 رنز بنائے جبکہ راولپنڈی ٹیسٹ میں 128 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے  توفیق عمر نے 2002 ء میں کیپ ٹاؤن میں 135 سعید انور نے 1997 ء میں ڈربن میں کھیلے گئے میچ میں 118 رنز بنائے پاکستان کے نوجوان کھلاڑی علی نقوی نے اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں 1997 ء میں راولپنڈی ٹیسٹ میں شاندار سنچری بنائی وہ 115 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جنوبی افریقہ کی طرف سے ہرشل گبز ‘ گریم اسمتھ ‘ میک ملن‘ سائی ماکس ‘ چیک کیلس اور گیری کوٹسن سنچریاں بنا چکے ہیں ۔

 رشید ارشد سلیمی  

ای پیپر دی نیشن