زمیندار کے کتوں کا محنت کش کی بکریوں کے باڑے پر حملہ ٗ چھ ہلاک 

رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) موضع محمد پور گانگا کے رہائشی عزیز اللہ نے پولیس کودی جانیوالی اپنی شکایت میں بیان کیا کہ اس نے روزگار کے لئے بکریوں کاباڑا بنارکھاہے گزشتہ روز اس کی بکریاں باڑے کے صحن میں موجود تھی کہ زمیندار اکمل کورائی جس نے خونخوار کتے پال رکھے ہیں نے باڑا میں موجود بکریوں پر حملہ کرکے کاٹ کر اس کی چھ بکریوں کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔

ای پیپر دی نیشن