وہاڑی (خبر نگار ) اسسٹنٹ کمشنر محمد جعفر گجر نے مختلف فلور ملز،سہولت بازار اور ماڈل بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آٹا کے وزن،ریٹس اور معیار کو چیک کیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فیصل شریف، فوڈ انسپکٹر ممتاز احمد ڈاھا،فوڈ انسپکٹر محمد طاہر ٹاوری،فوڈ انسپکٹر راو راشد علی و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سستا اور معیاری آٹا فراہم کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی میں آج مختلف فلور ملز،سہولت بازار اور ماڈل بازار کا دورہ کیا اور آٹا کے وزن،معیار،قیمتوں کو چیک کیا جو کہ تسلی بخش ہیں۔