ڈیفالٹرزکے کنکشنزبغیرکسی رعایت کے منقطع کئے جائیں:عبدالرحیم سومرو 

ملتان (نیوز رپورٹر) چیف انجینئراواینڈایم ڈسٹری بیوشن میپکو انجینئرعبدالرحیم سومرو نے کہا ہے کہ ایس ڈی اوزاورایکسین نادہندہ صارفین سے واجب الادارقوم کی وصولی کے لئے بھرپوروسائل استعمال کریں۔واجبات اور بقایا جات کی عدم ادائیگی پرڈیفالٹرزکے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطع کئے جائیں۔نادہندگان سے واجبات وصولی میں ناکامی پرمتعلقہ ایس ڈی اوزکے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے میپکو سرکل مظفرگڑھ کے دورے کے موقع پرفیلڈافسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن