لاہور( پ ر )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈکے زیراہتمام علاقہ شاہ نورکے اورنج ٹرین سٹیشن نمبر19کانام ختم نبوت سٹیشن سے منسوب کرنے پراظہارتشکرکی تقریب شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی صدارت میںہوئی۔ مولانا عزیزالرحمن، مولانا عبدالرحمن،قاری جمیل الرحمن اختر،پیررضوان نفیس، مولاناعبدالشکور‘ مولانا محمد اشرف گجر،مولانا نصیراحمد احرار،قاری محمدشفیق،قاری فضل الرحمن، مہر اشفاق، حاجی ارشادڈوگرودیگر رہنمائوں نے بلدیہ عظمیٰ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پراورنج ٹرین سٹیشن نمبر19کانام ختم نبوت سٹیشن رکھنے کابھرپورخیرمقدم کیااورکہاکہ اس اقدام سے جہاںاسلام کے بنیادی عقیدہ ختم نبوت کوفروغ ملے گاوہاں پرمنکرین ختم نبوت فتنہ قادیانیت کابھی ردہوگا۔
اورنج ٹرین سٹیشن نمبر19کانام ختم نبوت سٹیشن رکھنے پراظہارتشکرکی تقریب
Jan 22, 2021