پی ڈی ایم اورتحریک انصاف کی سیاست میں کوئی فرق نہیں:لیاقت بلوچ

لاہور (خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی طرز سیاست میں کوئی فرق نہیں ۔ آج اگر حکومت ناکام و نااہل ہے تو عمران خان نے خود کہاہے کہ ان کی کوئی تیاری نہیں تھی ۔ پی ڈی ایم  نے بڑے بڑے بیانیے کے ساتھ دعوے کیے لیکن ان کے بیانیوں میں بھی روزانہ کی بنیاد پر تبدیلیاں ہورہی ہیں ۔ ملک کی سیاست بے توقیر ، جمہوریت پر خطرات ، پارلیمنٹ مفلوج ، قانون سازی آئی ایم ایف ، ایف اے ٹی ایف کے دبائو پر ہورہی ہے جس سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہاہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن