لاہور(نامہ نگار)سابق سی سی پی او عمر شیخ کی جانب سے بلیک لسٹ کئے جانے والے ایس ایچ اوز سے کام لینے کا فیصلہ، سی سی پی او غلام محمود ڈوگر نے بلیک لسٹ کئے گئے 13 افسران کو انویسٹی گیشن اور سی آئی اے سینٹر بھجوا دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق انسپکٹر احمد، انسپکٹر علی اجود، انسپکٹر فاروق اصغر اعوان، انسپکٹر یوسف بٹ، عامر سہیل، سب انسپکٹر دیس محمد، سب انسپکٹر نسیم خان، سب انسپکٹر امجد جاوید، سب انسپکٹر عمران قمر پڈانہ، سب انسپکٹر محمد ندیم، سب انسپکٹر ندیم خالد کو انویسٹی گیشن ونگ اور سی آئی اے سنٹرز بھجوا دیا ہے۔