ڈاکٹر ہدایت پریم کے انتقال پر ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی کا اظہار تعزیت

اسلام آباد(نامہ نگار)اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک نے معروف ادیب، محقق اور ماہر لسانیات اور سابق چیئرمین شعبہ سندھی، سندھی یونیورسٹی جام شورو ڈاکٹر ہدایت پریم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ہدایت پریم سندھی زبان و ادب کے نامور محقق تھے۔ اُن کی سندھی زبان کے مختلف لہجوں، بولیوںاور لفظیات کے حوالے سے تحقیق قابل ستائش ہے۔ ڈاکٹر یوسف خشک نے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی سندھی زبان و ادب کی خدمت میں گزاری اور نئی نسل کو سندھی لہجوں سے آگاہی دی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم نے لسانیات ، سوانح اور ادب کے موضوعات پر 80سے زائد مقالات تحریر کیے۔اُن کی کتابیں تھر جی بولی اور اترادی بولی سندھی ادب کے لیے گراں قدر سرمایا ہیں۔  

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...