کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ویٹرنری ڈپارٹمنٹ نے لیاقت آباد، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ، واٹر پمپ، موسیٰ کالونی اور ناظم آباد میں غیرقانونی ذبیحہ اور پریشر والے گوشت کی فروخت کے خلاف کامیاب چھاپہ مارتے ہوئے 490 کلو گرام گائے کا گوشت اور 110 کلو گرام بکرے کا گوشت ضبط کرلیا جسے بعدازاں جانوروں کی خوراک کے لئے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے چڑیا گھر اور عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ کو بھجوادیا گیا۔