پاکستان کے چیف آف نیول اسٹاف کا دورہ سعودی عرب

مکتوب طائف

ممتاز احمد بڈانی سعودی عرب


کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کی خصوصی دعوت پر گذشتہ روز پہلے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے ۔
ریاض پہنچنے پر ، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز اور سعودی عرب کے اعلی عہدے داران سمیت فوجی افسران نےانکاپرتپاق استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ امجد خان نیازی مملکت کی اعلی حکومتی شخصیات اور سینئر فوجی قیادت سے ملاقات بھی کی۔ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان عمومی طور پر اور خاص طور پر نیویس کے مابین برادرانہ تعلقات کو مزید بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔۔ 

سعودی افواج کے چیف ا?ف سٹاف جنرل فیاض الرویلی اور پاکستانی بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل محمد امجد خان نے ملاقات کی
 سعودی عرب اور پاکستان دوست ملکوں کے درمیان تعاون خصوصی طور پردفاعی شعبوں میں تعاون کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزارت دفاع کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ملکوں کے درمیان سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے کی اہمیت بھی زیر بحث ا?ئی جبکہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ 
اس موقع پر جنرل فیاض اور ایڈمرل محمد امجد خان نے ایک دوسرے کو یادگاری تحائف پیش کیے۔ سعودی بحریہ کے کمانڈر لیفٹننٹ فہد الغفیلی بھی موجود تھے۔ 
سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی سے بھی پاکستانی بحریہ کے سربراہ اور ہمراہ ا?ئے وفد نے بھی ملاقات کی 
فہد الغفیلی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور تعاون کے رشتوں کے حوالے سے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

ای پیپر دی نیشن