مبارکہ حیدر
”مبارکہ محل“
جرمنی میں مقیم شاعر ادیب اور محقق حیدر قریشی کی اہلیہ مبارکہ حیدر کا غذشتہ سال انتقال ہو گیا تھا ان کی تدفین جرمنی میں ہی ہوئی ،مرحومہ کی وفات کے بعد حیدر قریشی نے ایک کتاب ”حیات مبارکہ حیدر“بھی مرحومہ کے حوالے سے لکھی تھی ،چند روز قبل امریکہ میں مقیم اردو کے پنجابی کے استاد شاعر ادیب عبدالکریم قدسی نے ”مبارکہ محل“ کے نام سے جو تحریر قریشی صاحب کو بھجوائی ،وہ ان کے دلی جذبات کی غمازی کرتی ہے ’(خ۔ی )
دولت و ثروت کے بل بوتے پر اگر تاج محل تعمیر ہو سکتے ہیں تو سچے جذبے اور سچے لفظوں کی دولت سے ”مبارکہ محل“ بھی تعمیر کئے جا سکتے ہیں۔ ”پسلی کی ٹیڑھ“ سے لے کر ”حیات مبارکہ حیدر“ تک ”مبارکہ محل“ تعمیر کرنے کے بعد ابھی اس کی تزئین و آرائش کا کام زور و شور سے جاری ہے ،جیون ساتھی کی زندگی میں اس کے لئے بہانے بہانے سے ”حرف خیر“ لکھنا۔ اس کی وفات کے بعد بھی ، بیماریوں کی یلغار کے باوجود یہ سفر جاری رکھنا ، بڑے جگر گردے کا کام ہے۔
آنے والے اس تعلقِ خاطر کی سچائی کی کو سراہتے ہوئے جناب حیدر قریشی کی اس چاہت و قدر دانی ، مہذب لب و لہجہ اور نرم و لطیف جذبوں کا رشک سے ذکرکیاکریں گے۔ ۔