اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق قرارداد منظور

Jan 22, 2021 | 13:41

 اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سےمتعلق قرارداد منظور کرلی گئی ، قراردادمیں مذہبی مقامات کو ختم یازبردستی تبدیل کرنے کی حرکت کی مذمت کی گئی،تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مذہبی مقامات کے تحفظ سے متعلق قراردادمنظور کرلی گئی ، قراردادکی سرپرستی پاکستان،سعودی عرب اوردیگراوآئی سی ممالک نے کی،قراردادمیں مذہبی مقامات کوختم یازبردستی تبدیل کرنے کی حرکت کی مذمت کی گئی ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ قرارداد وزیراعظم پاکستان کی اسلاموفوبیاکیخلاف کوشش کاحصہ ہے، قرارداد بھارت میں ہندوتواانتہا پسندوں کے لئے سرزنش ہے، بھارت میں مذہبی مقامات کونقصان پہنچائے جانے کی مذمت کی گئی۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پیغام میں کہا تھا کہ گوکدال کے قتل عام کی31ویں برسی ہے ، 21جنوری1990میں بھارتی قابض فوج نے بزدلانہ،وحشیانہ حملہ کیا۔منیر اکرم نے بھارتی حملے میں شہیدہونیوالے بہادر کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے دل شہداگوکدال کے خاندانوں کے اہلخانہ کےساتھ ہیں، ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں نے جدوجہدآزادی کی قیمت ادا کی ہے، حکومت پاکستان کشمیری بھائیوں،بہنوں کے غم میں شریک ہیں۔اقوام متحدہ میں مستقبل مندوب کہنا تھا کہ ہماراایمان ہے اللہ شہداکی قربانیوں کورائیگاں نہیں جانے دیتا، ہم ان کی انصاف پسند جدوجہد کی حمایت میں ثابت قدم ہیں، وہ دن دور نہیں جب قبضہ کی تاریک رات ختم ہو گی ۔

مزیدخبریں