دبئی میں سیاحت اور کامرس مارکیٹنگ کے محکمے دبئی ٹور ازم نے دبئی کے ہوٹلوں، ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں معطل کردیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق محکمے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ سیاحت کے سیکٹر سے متعلق تمام شعبوں میں کرونا وائرس سے بچا ئوکے لیے احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر کو یقینی بنانے کے سلسلے میں کیا گیا، یہ فیصلہ تا حکمِ ثانی نافذ العمل ہو گا۔محکمے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ زمینی تفتیش اور معائنوں میں بات سامنے آئی کہ تفریحی سرگرمیوں کے دوران خلاف ورزیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔محکمے نے کہا کہ وہ شعبہ صحت کے حکام کے ساتھ مل کر صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہا ہے۔ ان تمام کوششوں کا مقصد معاشرے کی حفاظت اور صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
دبئی کے ہوٹلوں اور ریستورانوں میں تفریحی سرگرمیاں عارضی طور پرمعطل
Jan 22, 2021 | 14:06