سعودی عرب کے محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری ایک انتباہی بیان میں کہا گیا ہے کہ مکہ معظمہ، نجران، دارالحکومت الریاض اور مشرقی علاقوں میں گرد آلود ہوائیںچلیں گی۔آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران نچلی سطح کی تیز غبار آلود ہواﺅں سے شام تک مختلف اوقاف میں سڑکوں پرویژن متاثر ہوسکتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق بیان میں کہا گیا کہ مکہ مکرمہ ،پورے نجران، جنوبی بدر، ثار، خباش، شرورہ، حبونا، نجران، دیمہ اور دیگر علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور اور بعض مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔اسی طرح الریاض کے تمام مقامات، السلیل، وادی الدواسر اور دوسرے مقامات پر تیز گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ مشرقی علاقوں میں الاحسا، الجبیل، الخبر، الخفجی، العدید، النعیریہ، بقیق، حفر الباطن اورالعلا میں شام پانچ بجے تک گردو غبار ہوائیں چلنے کے امکان ہیں۔