پنجاب فو ڈ اتھارٹی کالاہور میں بڑا آپریشن، لاہور سے13 ہزارلیٹرگندہ استعمال شدہ اور آلائشوں سے تیارکردہ تیل پکڑلیا

Jan 22, 2021 | 18:24

پنجاب فو ڈ اتھارٹی کالاہور میں بڑا آپریشن،کارروائی کے دوران13 ہزارلیٹرگندہ استعمال شدہ اور آلائشوں سے تیارکردہ تیل پکڑالیا۔تفصیل کے مطابق فوڈسیفٹی ٹیم نے مضر صحت آئل لانیوالے ٹرک کو بابوصابوانٹر چینج سے پکڑلیا۔کارروائی کے دوران13 ہزارلیٹرگندہ استعمال شدہ اور آلائشوں سے تیارکردہ تیل پکڑا گیا۔جانوروں کی آلائشوں سے تیارمضر صحت آئل گوجرانوالہ سے لاہور لایا جا رہا تھا۔

آلائشوں سے تیارآئل کو استعمال شدہ گندے تیل میں ملا کر دوبارہ فروخت کیا جا نا تھا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کاکہناتھاکہ آلائشوں سے نکلا تیل بہت زیادہ سفید ہونے کے باعث گندے تیل میں حل ہو کر اسے نئے جیسا بنا دیتا ہے۔

پی ایف اے قوانین کے مطابق آلائشوں سے نکلے تیل کی صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔رفاقت علی نسوآنہ نے واضح کیاکہ خوراک کے کاروبار میں دھوکا دہی کرنیوالے انسان دشمن سخت سزاؤں کے حقدار ہیں۔پنجاب میں خوراک کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں