لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کی سربراہی میں بورڈ ممبران نے الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا ،الحمراءآرٹ میوزیم میں آویزاں فن پارے دیکھے،لان میں وژیول آرٹ کی کلاسز میں نوجوان آرٹسٹوں کو مشق کرتے دیکھا اور ان سے ان کے کام کے حوالے سے گفتگو کی،الحمراءاوپن ائیر میں الحمراءاکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے فنکاروں کی پرفارمنس دیکھی،الحمراءافسران و ملازمین سے ملے ۔ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل الحمراءثمن رائے نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں نئے اقدامات سے آگاہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنرز منیزہ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ معاشرتی استحکام میں کلچر کا اہم رول ہے،حقیقی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے موزوں حالات کی جانب گامزن ہیں،تمام بورڈ ممبران ثقافت شناس ہیں،ایسی پالیساں بنائیں جن سے نوجوان اپنے آرٹ اور آرٹسٹوں کی خدمات سے روشناس ہوئے۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراءثمن رائے نے کہا کہ ہمارے اقدامات سے معاشرہ میں عزت و احترام کی فضاءپنپ رہی ہے،ہماری ثقافت محفوظ سماجی رویوں کی ضامن ہے،جدید وژن کے تحت الحمراءاور اسکے مقاصد کو آگے بڑھا رہے ہیں،نوجوانوں کا الحمراءکا حصہ ہونا ہماری کامیابی ہے۔ بورڈ ممبران میں آصف ثنا،نوین فرید،وارث بیگ،عائشہ شاہ نوازشامل تھےجنہوں نے انتظامیہ کی احسن کارکردگی پر اطمینا ن ا ظہار کیا۔قبل ازاں ڈائریکٹر الحمراءذوالفقار علی زلفی نے الحمراءآرٹ میوزیم میں آویزاں فن پاروں پر وفد کو تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن آفتاب احمد انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچرل کمپلیکس نوید الحسن بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹر آرکائیو محمد عارف ،ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز صبح صادق، آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس آفیسر مظہر اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر خرم نویل ودیگر افسران بھی موجود تھے۔
لاہور آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرپرسن منیزہ ہاشمی کی سربراہی میں بورڈ ممبران نے الحمراءکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا
Jan 22, 2021 | 19:22