آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک میں مطلع ابرآلود ، بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے.محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ،بالائی خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہار، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان ہے۔پنجاب کے بعض میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی بلو چستان اور بالائی علاقوں میں شدید سردرہا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہی۔رپورٹ کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت،لہہ ،اسکردو ،استورمنفی11،گوپس منفی10 ، گلگت منفی6،بگروٹ، کالام اورپاراچنار میں منفی5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن