اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کیلئے فعال کردار ادا کرونگا: طار ق محمودالحسن

Jan 22, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر)معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان مخدوم سید طارق محمود الحسن نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں میری گزشتہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے مجھ پر مکمل اعتماد کیا اور مجھے وفاق میں بطور معاون خصوصی برائے اوورسیز افیئرز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی اہم ترین ذمہ داری سونپی ہے۔میری پوری کوشش ہوگی کہ وزیر اعظم کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح وبہود کیلئے مزید فعال کردار ادا کروں جس سے ملک و قوم کی ترقی کی نئی راہیں کھل سکیں گی۔ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیز وطن عزیز کیلئے زرمبادلہ کی صورت میں گرانقدر خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار اْنہوں نے پنجا ب اوورسیز پاکستانیزکمیشن کے دفتر میں ڈسٹرکٹ چیئرمنیوں اور کوارڈینٹر ز کے اعزاز میں دیے جانے والے ورکنگ لنچ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

مزیدخبریں