دمشق (نوائے وقت رپورٹ) شام کے شہر حسکہ میںداعش جنگجوؤں نے جیل میں شدید ہنگامی آرائی کی۔ عرب میڈیا کے مطابق جیل اہلکاروں اور داعش جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 41 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں میں بیس سکیورٹی اہلکار 5 شہری اور 16 داعش جنجگو شامل ہیں۔ ہنگامہ آرائی جمعرات کو حسکہ کی غویران جیل میں شروع ہوئی۔ قیدیوں نے جیل کی متعدد بیرکوں میں آگ لگا دی ۔