ٹرایکٹر ٹرالی مارچ ملکی تاریخ کا انوکھا احتجاج ہوگا:سیف الرحمن کھگہ

 خانیوال(خبرنگار)پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع خانیوال کااجلاس زیرصدارت ضلعی صدر چوہدری آصف کمبوہ منعقد ہوا ۔اجلاس میں جنوبی پنجاب کے صدرپیر سیف الرحمن کھگہ مہمان خصوصی تھے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیر سیف الرحمن کھگہ نے کہاکہ نااہل حکمرانوں کی کسان کش اور زراعت تباہ پالیسیوں کے خلاف بلاول بھٹوز رداری کی کال پر 24جنوری کو ٹرایکٹر ٹرالی احتجاجی مارچ ملکی تاریخ کا انوکھا اور منفرد احتجاج ہوگا ۔ضلع خانیوال جنوبی پنجاب کا گیٹ وے ہے ضلع بھر کے قافلے شام کوٹ انٹر چینج پر جمع ہونگے اورملتان کے لیے روانہ ہونگے ۔اجلاس میں ضلعی صدر چوہدری آصف کمبوہ ،تحصیل میاں چنوں کے صدر چوہدری عامر شفیق گجر ،چوہدری اشفاق کمبوہ ،انیس گھمن، اکرام عابد، جعفری حسین لنگاہ،عمران باٹی، ریحا ن تگہ نے کہاکہ ملکی زراعت کی تباہی مسلط کردہ حکمران عالمی ایجنڈے پر عمل پیراہیں کھاد کے حصول کے لیے کسان رل گئے ۔  

ای پیپر دی نیشن