پی ایس ایل 7 میں پرچی کہلانے کا کوئی دباؤ نہیں ہوگا:اعظم خان

ملتان(سپورٹس ڈیسک) وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان نے امید ظاہر کی ہے کہ ان پر ’پرچی‘ کہلانے کا کوئی اضافی دباؤ نہیں ہوگا کیونکہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلیں گے۔ مقامی چینل سے بات کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے کھیلنا ان کے لیے بالکل نیا موقع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگ مجھے پرچی کہتے تھے کیونکہ میرے والد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ تھے۔نوجوان کرکٹر نے مزید کہا کہ لیکن اب مجھے ایک مختلف فرنچائز نے منتخب کیا ہے، ایک مختلف کوچنگ سٹاف کے تحت کھیلوں گا، یہ میرے لیے ایک نیا تجربہ ہے اور میں یقینی طور پر اس اضافی دباؤ سے آزاد رہوں گا۔ اعظم خان اپنی فٹنس پر کام جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی فٹنس پر توجہ دوں گا اور ہر ایک دن بہتر کرنے کی کوشش کروں گا۔ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے مقامی وکٹ کیپر بلے باز کے طور پر کھیلوں گا اور یہ مجھے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔    

ای پیپر دی نیشن