سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ  بھی کورونا وائرس کا شکار خودکو گھر میں قرنطینہ کرلیا

Jan 22, 2022

ملتان(سپورٹس ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں ہربھجن سنگھ نے بتایا کہ انہیں کورونا وائرس کی ہلکی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے ٹیسٹ کروایا جوکہ مثبت آگیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے اور تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کر رکھی ہیں۔انہوں نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں ان لوگوں سے درخواست کروں گا جو حالیہ دنوں میں مجھ سے ملے کہ وہ جلد از جلد اپنا ٹیسٹ کرائیں۔

مزیدخبریں