ملتان(سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا ’خفیہ ہتھیار‘ ان کا باؤنسر ہے جو مخالف ٹیم کے بلے بازوں کو ’ہلا‘ دیتا ہے۔ انٹرویومیں میزبان نے قومی کرکٹر سے سوال کیا کہ کیا وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شرکت کے منتظر ہیں جس پر کرکٹر نے کہا کہ یہ تمام کرکٹرز کے لیے پرجوش لمحات ہیں۔ میں جب سے پی ایس ایل شروع ہوا ہے اس میں کھیل رہا ہوں اور یہ ایک زبردست احساس ہے کہ آپ کے ملک کی اپنا ایونٹ ہونے والا ہے۔حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کیچ ڈراپ ہونے پر سوشل میڈیا پر ملنے والی محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان سیمی فائنل جیتنے میں ناکام رہا لیکن کرکٹ میں اتار چڑھاؤ کھیل کا حصہ ہوتے ہیں۔