دہشت گردی کی حالیہ لہر تشویشناک‘ حکومت قابو پانے کیلئے اقدامات کرے: عمران کھچی

میلسی (تحصیل رپورٹر) پیپلزپارٹی حلقہ پی پی 236کے رہنما سر دار محمد عمران خان کھچی نے کہا ہے کہ لاہور میں بم دھماکے کی شدید مذمت کر تے ہیں اورجاں بحق ہو نے والے معصوم شہریوں کے خاندانوں سے بھر پور اظہار یکجہتی کرتے ہیںملک میں دوبارہ ابھرنے والی دہشت گردی کی لہر تشویشناک ہے حکومت فوری اقدامات کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قصبہ کوٹ مظفر میں پیپلزپارٹی کار کنوں سے ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بے مثال قر بانیاں دیں ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...