لاہور (سپورٹس رپورٹر)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال آسٹریلیا میں ہونیوالے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کردیا۔ٹورنامنٹ 18 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائیگا جس میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ 16 میں سے 12 ٹیموں کی پہلے ہی تصدیق ہو چکی جبکہ باقی 4 کا تعین گلوبل کوالیفائنگ راؤنڈ کے ذریعے کیا جائیگا۔گروپ 1 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کو جبکہ گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔پاکستان ٹیم 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے میچ کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ سے 3 نومبر اور بنگلہ دیش سے 6 نومبر کو میچ ہوگا۔ سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو جبکہ فائنل میلبورن میں 13 نومبر کو ہوگا۔سپر 12 راؤنڈ کا آغاز سڈنی میں 2021 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے دونوں فائنلسٹ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان 22 اکتوبر کو ہونے والے مقابلے سے ہوگا۔
ٹی ٹونٹی کپ18اکتوبر سے آسٹریلیا میں شیڈول،پاکستان ،بھارت23کو مد مقابل
Jan 22, 2022