غیر قانونی ٹریڈ مارک کا استعمال، انٹلیکچوئل پراپرٹی ٹربیونل کا فیصلہ جاری 

لاہور( کامرس رپورٹر)انٹیلیکچوئل پراپرٹی ٹریبونل لاہور نے غیر قانونی ٹریڈ مارک استعمال کرنے کیخلاف کیس میں اے ایم کے انجینئرنگ کے مقدمے میں فیصلہ جاری کر دیا۔ معزز جج نے’’ ایگل‘‘کے آگے یا پیچھے نام لگا کر استعمال کرنے والے برانڈز کو غیر قانونی قرار دیدیا۔ اے ایم کے انجینئرنگ ایگل کا نام استعمال کر کے مصنوعات بنانے و بیچنے والوں کو سزا کیساتھ ان کے مال کی قرقی و ضبطگی کی کارروائی بھی کروا سکے گا۔ اے ایم کے انجینئرنگ نے موقف اپنایا کہ ایگل برانڈ کی تیار کردہ مصنوعات کے معیار اور مقبولیت کی وجہ سے جعلساز زوں نے غیر معیاری اشیاء مارکیٹ میں فروخت کر رہے ہیں جس کے باعث اے ایم کے انجینئرنگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن