پنجاب کے بائیومیٹرک سسٹم میں متعد د نقائص ہیں : قیصر محمود 


راولپنڈی( نوائے وقت رپو رٹ )کار فیڈریشن پنجاب کا اہم اجلاس راولپنڈی تقوی موٹر پر منعقدہوا جس کی صدارت کار فیڈریشن پنجاب کے صدر حاجی طارق نے کی جس میں راولپنڈی بھر کے کار ڈیلر نے شرکت کی جس میں کار فیڈریشن راولپنڈی کے جنرل سیکرٹری قیصر محمود نے پنجاب میں بائیو میٹرک سسٹم کو اسلام آباد کے بائیو میٹرک طرز کا ہونے کا مطالبہ کیا کیونکہ پنجاب کے بائیومیٹرک میں نقائص اور انتہائی پیچیدگیاں ہیں جو کہ آسان سسٹم ہونا چائیے جیسا کہ اسلام آباد میں ہے تاکہ با آسانی لوگ اپنی گاڑیاں ٹرنسفر کروا سکیں ٹرانسفر فلفور نافظ کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ گاڑی کی ٹرانسفر بائیو میٹرک ہونی چائیے ہم اس اقدام کی تائید کرتے ہیں لیکن اس کے لئے کم از کم چھ ماہ کا ٹائم دیا جائے تاکہ عام عوام میں آگاہی ہو اور جن لوگوں کے پاس بائیو میٹرک ٹرانسفر سلیپ نہیں ہے وہ متعلقہ لوگوں سے لے سکیں اس بات کی راولپنڈی بھر کے کار ڈیلر نے حمایت کی اور حکومت سے ٹائم مانگا اور یہ مطالبہ کیا کہ اس کی آگاہی مہم چلائی جائے اور میڈیا پر سرکاری طور پر اس کی تشہیر کی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن