اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ایک کروڑ دولاکھ روپے مالیتی چیک ڈس آنر ہو گئے تھانہ رمنا کو محمد یاسین نے بتایا کہ محمد عباس نے ادھار واپسی کیلئے 15لاکھ 30ہزار روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیاتھانہ مارگلہ کو محمد سہیل قمر نے بتایا کہ فہد بشیر نے مکان کے کرائے کے سلسلے میں 22لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ رمنا کو انعام اللہ نے بتایا کہ خاور محمود نے کارروباری لین دین کے سلسلے میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا، تھانہ مارگلہ کو فیاض اختر تنولی نے بتایا کہ محمد نواز نے 5لاکھ روپے کے 2چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے۔
ایک کروڑ دولاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے
Jan 22, 2022