فیول ایڈجسٹمنٹ ، بجلی 3.12 روپے مہنگی ہونے کا امکان ‘کے الیکٹرک کی 1.79 روپے سستی کرنے کی درخواست

اسلام آباد (نا مہ نگار) بجلی کی قیمتوں میں 3روپے 12پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے، سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی پی پی سی) نے دسمبر کے لیے بجلی 3 روپے 12پیسے فی یونٹ  مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی ہے، اضافے کی صورت میں صارفین پر 30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا یکم اور دو فروری کو ان درخواستوں پر سماعت کرے گا۔ 3روپے 12پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز زیر غور ہے، اہل کراچی کو  ایک روپے 79 پیسے سستی بجلی ملنے کا امکان ہے۔ سی پی پی سی نے اپنی درخواست میں اضافہ دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا ہے۔ دوسری طرف کے الیکٹرک نے اپنے صارفین کو دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  ایک روپے 79 پیسے بجلی سستے دینے کی درخواست دائر کی ہے۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 2 ارب 10 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...