کولاچی برادری کے تین بھائیوں کا قتل المیہ ‘تحقیقات کی جائے ۔فاروق  ایڈوکیٹ 


کراچی (نیوز رپورٹر)کراچی ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بھٹی سر تحصیل پروا میں کولاچی برادری کے تین بھائیوں سجاد کولاچی ، امداد کولاچی ، مختیار کولاچی کو بے دردی سے قتل کیئے جانے کے خلاف ملیر پریس کلب کراچی پر عالمی کولاچی یوتھ کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم سندھ کے صدر فاروق احمد خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ تہرے قتل کے شفاف اور منصفانہ تحقیقات کی جائے اور ذمہ داروں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کہا کہ فرقہ ورایت کا رنگ دینے کی کوشش نا کی جائے کولاچی برادری پولیس کے موقف سے مطمئن نہیں ہے عالمی کولاچی یوتھ اتحاد پاکستان کے مرکزی سینئر نائب صدر امتیاز احمد کولاچی نے کہا کہ لاقانونیت ڈیرہ اسماعیل خان کا تراح امتیاز  بن چکی ہے عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانا پڑھ رہی ہیں انہوں نے کہا کہ تہرے قتل واقعہ انتہائی قابل مذمت ہے واقعے کو فرقہ ورایت رنگ دینے کے بجائے قاتل حقائق سے پردہ ہٹایا جائے۔ سینئر نائب صدر سندھ اللہ داد نے کہا چیف جسٹس واقعہ کا سوموٹو آکشن لے کر قاتلو کو کیفرے قردار تک پہنچائیں۔ اس موقعے پر موجود اللہ داد خان ،سکندر علی ،نیاز حسین ،وحید علی ،نادر علی ،صفدر علی ،بچال خان ،مشتاق احمد ،عباس علی ،حق نواز ،دیدار علی ،ذولفقار علی بھی موجود تھے۔ 

ای پیپر دی نیشن